ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سچ بولنے کے لیے راہل گاندھی کویادرکھاجائے گا، محبوبہ مفتی نے سابق کانگریسی صدرکی جم کرتعریف کی

سچ بولنے کے لیے راہل گاندھی کویادرکھاجائے گا، محبوبہ مفتی نے سابق کانگریسی صدرکی جم کرتعریف کی

Sun, 17 Jan 2021 11:26:56    S.O. News Service

سری نگر،17؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روزکہاہے کہ تاریخ ’موجودہ آمرانہ حکومت‘ کے خلاف کھڑے ہونے پرراہل گاندھی کو یاد رکھے گی۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر لکھاہے کہ نیا ہندوستان واقعتا کچھ منتخب لوگوں کی گرفت میں ہے اورراہل گاندھی واحدرہنما ہیں جو سچ بولنے کی ہمت کرتے ہیں۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ چاہے آپ راہل گاندھی کا کتنا مذاق اڑائیں ، وہ واحد لیڈرہیں جوسچ بولنے کی ہمت کرتے ہیں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ نیوانڈیا منتخب لوگوں اور متمول سرمایہ داروں کی گرفت میں ہے۔ موجودہ آمرانہ حکومت کے خلاف کھڑے ہونے پر تاریخ انھیں یاد رکھے گی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ حکومت ہند کی ایجنسی اب کسان یونینوں کے پیچھے ہے۔ بھارت کی دہشت گردی کی اعلیٰ تحقیقاتی ایجنسی کی منافقت کو کشمیریوں ، کسانوں اور اختلاف رائے دہندوں کو پھنسانے کے اس طریقے سے سمجھا جاسکتا ہے۔


Share: